میں پینے اور کھانا پکانے والا پانی کیسےصاف رکھ سکتی ہوں؟
صاف پینے ولا پانی پیچش اور پرجیویوں سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے_پانی کا مرکز آبادی کےاتنا قریب ہونا چاہیے کہ لوگ باآسانی پانی حاسل کر سکیں۔
پینے اور کھانا پکانے والا پانی صاف رکھنے کے لیے:
جانوروں کو پانی کے مرکز کے قریب نہ جانے دیں۔ اگر ضرورت پڑے تو ان کو دور رکھنے کے لیے باڑ لگا دیں۔
پانی کے مرکز کے قریب نہ غسل کریں, نہ کپڑے, دیگیں یا کھانے کے برتن دھویں۔
پانی کے مرکز کے قریب پاخانہ نہ کریں اور نہ کوڑا کرکٹ (گندگی) پھینکیں۔
- اور جانیے
- متعلقہ معلومات: صفائی
- متعلقہ معلومات: صحت