صحت خاندان کام

میں کس طرح محفوظ طریقے سے کوڑے کرکٹ سے نجات حاصل کر سکتی ہوں؟

اگر کمیونٹی میں کوئی کوڑا اکھٹا کرنے کے لیے اجتماعی ذریعہ نہیں ہے تو، ہر خاندان کے لیے ایک کوڑے کے گڑھے کی ضرورت ہوگی جہاں گھریلو کوڑا دفن یا ہر روز جلا دیا جاےء.

اگر ممکن ہو توکوڑے کودفن کردیں، ھاد کردیں، یا جلا دیں. اگرآپ اسے دفن کریں تو اس بات کی یقین دہانی کرلیں کہ گڑھا اتنا گہرا ہو کہ جانور اور کیڑے اس سے دور رہیں.

اگرکوڑا زمین کے اوپر ہے تو، مکھیوں کو کم کرنے کے لیے کوڑے کے گرد باڑ لگا کر اسے مٹی سے ڈھانپ دیں.

بچے ہوئے کھانے کی کھاد بنا کر اسے اپنی فصلوں میں استعمال کریں.

اس کے علاوہ، خطرناک اور زہریلےمواد سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے محفوظ طریقے تلاش کریں. مثال کے طور پر، پلاسٹک مت جلایں ، کیونکہ دھواں زہریلا ہو سکتا ہے ، خاص طور پر بچوں، بوڑھوں، اور بیمار لوگوں کے لیے.