صحت خاندان کام

میں کیسے ایک راکٹ چولہا بنا سکتا ہوں جس سے دھواں کم ہو؟


یہ چولہے کی ایک مثال ہے جو آسان ہے۔ آپ کو اسے اپنانے کے لئے اپنے استعمال کردہ ایندھن اور اپنے علاقے میں دستیاب مادے کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

آپ کو ضرورت پڑے گی:
اس میں 90 ڈگری موڑ (کہنی) والی 4 انچ چوڑی میٹل چولہا پائپ ہوتی ہے۔ کہنی کے ایک طرف کے پائپ کو دوسری طرف کے پائپ سے لمبا ہونا چاہئے۔ خم کے نچلے سرے سے جوڑنے کے لئے آپ کو سیدھے چولہے کے پائپ کی بھی ضرورت ہوگی۔ یہ پائپ آپ کے چولہے کے لئے جلانے والا چیمبر اور چمنی بنانے کے لئے استعمال ہوں گے۔ (چولہا پائپ کے بجائے, 4 یا 5 ٹن کین جن کا اپر والا اور نیچے والا حصّہ کٹا ہوا ہو , استعمال کیا جاسکتا ہے۔) چولہا بنانے کا طریقہ: اضافی دھات سے سکرٹ بنائیں۔ اسے برتن کو گھیرنا چاہئے ، اسکرٹ اور برتن کے بیچ میں1/4انچ کا فاصلہ چھوڑیں۔ اس سے بھی بہتر اسکرٹ کے لئے ، ڈبل اسکرٹ بنائیں اور دھات کی 2 چادروں کے درمیان موصلیت رکھیں۔
•اگر آپ کو اندر کھانا پکانے کی ضرورت ہو تو ، چولہے کو ایک دیوار کے قریب رکھیں جس میں ایک کھڑکی کھولی ہوئی ہو ۔ دھواں دیوار کے ساتھ چڑھ کر عمارت سے نکل سکے۔